مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں یونین کونسل بولیانوال کےگاؤں آڑانگ میں گھر کی چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق اٹک میں یونین کونسل بولیانوال کےگاؤں آڑانگ میں گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4خواتین اور2 بچے شامل ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں یونین کونسل بولیانوال کےگاؤں آڑانگ میں گھر کی چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1889054
آپ کا تبصرہ